جموں و کشمیر کو زمین اور ملازمت کی ضمانت کے ساتھ ریاست کا درجہ بحال کیا جائے:جے پی بی ایم

0
0

جموں و کشمیر کا ہر شہری پی آر سی پر فخر محسوس کر رہاتھا کیونکہ یہ کسی زمانے میں لوگوں کی شناخت اور فخر تھا :اشوک شرما
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍ جموں و کشمیر کو زمین اور ملازمت کی ضمانت کے ساتھ ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، جموں پروونس بچاؤ منچ (جے پی بی ایم) نے حکومت ہند پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی، قیمتوں میں اضافے، بے مثال ٹیکس کے نفاذ کو کم کرے، منشیات کا استعمال، جرائم، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، پیشہ ور افراد اور چھوٹے تاجروں کے درمیان بدامنی پر قابو پائے ۔وہیں جے پی بی ایم نے آج وجے پور چوک سے غیر سیاسی سطح پر بیداری مہم کا آغاز کیا جسے خطے کے تمام اضلاع اور بلاکس میں مجموعی سطح تک لے جایا جائے گا۔پرماننٹ ریذیڈنٹسرٹیفکیٹ کا ذکر کرتے ہوئے، منچ کے چیئرمین اشوک شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ہر شہری پی آر سی پر فخر محسوس کر رہاتھا کیونکہ یہ کسی زمانے میں لوگوں کی شناخت اور فخر تھا اور اس لیے حکومت کو PRC نظام کو بحال کرنا چاہیے۔وہیں’پراپرٹی ٹیکس’ لگانے کے علاوہ سروور اور بان ٹول پلازہ اور اسمارٹ میٹروں کو نہ ہٹانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اشوک شرما نے کہا کہ لوگ پہلے ہی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا شکار ہیں اور اس وقت غریب عوام پر بوجھ ڈالنا پاگل پن ہے۔ ایل او سی اور آئی بی کے باشندوں کا حوالہ دیتے ہوئے، جے پی بی ایم کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ انہیں 5 مرلے کے رہائشی پلاٹ محفوظ مقامات پر فراہم کرے تاکہ وہ خوف کے بغیر اپنی زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ‘تجارت اور کامرس’ کو باہر کے لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ متاثر کیا جا رہا ہے اور اسے جموں و کشمیر کے اصل باشندوں کے ساتھ برقرار رکھا جائے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع سے یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پرجے پی بی ایم کے سینئر لیڈر کلدیپ شرما اور ستیش پونچھی نے جموں میں منشیات کے استعمال کی لعنت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جموں خطہ کو ڈرگ فری زون بنانے کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنا چاہیے۔واضح رہے بیداری پروگرام کا اہتمام راکیش کمار شرما اور ان کی ٹیم نے کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا