جموں و کشمیر پولیس نے چوری کی واردات پر کارروائی کی

0
62

دو ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن وجئے پور ضلع سانبہ میں درج ایک چوری کے معاملے پر کام کیا ہے، دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔واضح رہے 28.04.2024 کوشیودیپ سنگھ ولد ستپال سنگھ سکنہ گوڑہ سلاتھیہ تحصیل وجے پور ضلع سانبہ نے پولیس اسٹیشن وجئے پور میں مین چوک سے اپنی موٹر سائیکل زیررجسٹریشن نمبر JK21A-3295 کی چوری کے سلسلے میں ایک تحریری رپورٹ درج کرائی۔
وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایس وجئے پور میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 61/2024درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔دریں اثناء تفتیش کے دوران پولیس نے دو ملزمین اشونی کمار ولد سوارن سنگھ سکنہ چک رام چند تحصیل اور ضلع سانبہ اور ساجن کھوکھر ولد بٹہ کھوکھر سکنہ نیو بس سٹینڈ سانبہ کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا