جموں و کشمیر پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، 05مویشیوںکو بچایاگیا

0
0

پولیس اسٹیشن گھگوال میں معاملہ درج ،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن گھگوال، ضلع سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا اور مویشیوں کے اسمگلروں کے چنگل سے پانچ مویشیوں کو بچایا۔واضح رہیپولیس اسٹیشن گھگوال کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پی ایس گھگوال کی سربراہی میں این ایچ ڈبلیو ناکا تپیال پر گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ایک مہندرا پک اپ کو روکا۔وہیں گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس کے اندر سے پانچ مویشی لدے ہوئے پائے گئے جنہیں انتہائی ظالمانہ طریقے سے باندھ کر بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ تاہم گاڑی کا ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ وہیںبچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گھگوال میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 64/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا