جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے لیے 5 ڈمپر ضبط کیے

0
16

راکیش چودھری
سانبہ؍؍ضلع سانبہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ اور پولیس اسٹیشن گھگوال کے دائرہ اختیار میں پانچ ڈمپر ضبط کیے ہیں جنہیں تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل/کان کنی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
پولیس سب ڈویژن سانبہ میں، ایس ایچ او پی ایس سانبہ، ایس ایچ او پی ایس گھگوال، انچارج پولیس چوکی مانسر اور انچارج پولیس چوکی رکھ امب ٹالی کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے اپنے دائرہ اختیار میں گشت کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جو ڈمپرضبط کئے گئے ان میں رجسٹریشن نمبر JK02F-6718،JK21H-5477جبکہ مزیدJK14B-9029اورJK14C-4612شامل ہیں ، مزید ایک ڈمپر زیرنمبرJK21G-8300بھی ضبط کیاگیا۔مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ، سانبہ کے حوالے کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا