جموں و کشمیر پالوشن کنٹرول کمیٹی جموں نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کے نفاذ کو تیز کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں حکومت ہند کی طرف سے یکم جولائی 2022 سے سنگل یوز پلاسٹک پر مکمل پابندی نافذ کرنے کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے، جموں و کشمیر پالوشن کنٹرول کمیٹی نے ممنوعہ مواد کے خلاف اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ واضح رہے یہ کمیٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلا رہی ہے اور عوام کو متبادل فراہم کر رہی ہے ۔یاد رہے مہم 6 جون 2022 سے 25 جون 2022 تک ایک ماہ کے لیے صفائی مہم اور کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم پر مرکوز تھی۔وہیںتقریباً عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 1.29 ٹن پلاسٹک کا کچرا جمع کیا گیا جبکہ راجوری اور پونچھ میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر چلائی گئی صفائی مہم کے دوران 40 کلو گرام پلاسٹک کا کچرا جمع کیا گیا۔اس کے علاوہ، عوام کو پولی تھین کا متبادل فراہم کرتے ہوئے، یکم جولائی 2022 سے شناخت شدہ سنگل یوز پلاسٹک آئٹمز پر پابندی کے حوالے سے آگاہی پیدا کی گئی۔دریں اثناءپرنٹ میڈیا میں اشاعت اور مختلف ریڈیو چینلز کے ذریعے نشر ہونے والے آڈیو کلپس سمیت آن لائن اور آف لائن طریقوں کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے کے بعد جموں وکشمیر پالوشن کنٹرول کمیٹی نے ممنوعہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاءکے غیر قانونی استعمال/ ذخیرہ اندوزی/ فروخت کے خلاف ضبطی مہم تیز کر دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا