جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں گے:رام پال

0
0

 

جموں شمالی میں این سی امیدوار کے لیے مہم چلائی، عوامی حمایت کی اپیل کی

لازوال ڈیسک
جموں جیسے ہی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) اپنی انتخابی مہم کو تیز کر رہی ہے، جے کے این سی سنٹرل زون کے صدر اور سابق وزیر بابو رامپال نے جموں شمالی زون میں ایک انتخابی میٹنگ کے دوران صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع وژن پیش کیا۔

https://jknc.co.in/

اس میٹنگ کا اہتمام ڈاکٹر وکاس شرما، زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ضلع نے کیا تھا۔وہیںپارٹی کے امیدوار سابق وزیر اور جے کے این سی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اجے کمار سدھوترا کی حمایت میں بات کرتے ہوئے، رام پال نے پارٹی کے منشور کے اہم عناصر پر روشنی ڈالی جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے جموں شمالی حلقہ کے لوگوں سے کہا کہ وہ پورے دل سے این سی امیدوار کی حمایت کریں تاکہ جموں و کشمیر میں حکومت بنانے اور ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے پارٹی قیادت کے ہاتھ مضبوط کر سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بنیادی وعدوں میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی خودمختاری کی بحالی، بہتر انتظام اور آپریشنز کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی طویل عرصے سے صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریاستی صحت کی پالیسی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ صحت کے ایجنڈے کی ایک بڑی خاص بات ایک میڈیکل ٹرسٹ کی تشکیل ہے، جو کینسر اور دل اور گردے کی پیوند کاری جیسی خطرناک بیماریوں کے لیے سالانہ 5 لاکھ روپے کی مفت انشورنس کوریج پیش کرے گا۔جے کے این سی خطے میں ایک جدید ترین کینسر ہسپتال قائم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ، ڈاکٹر وکاس شرما، سکریٹری سینٹرل زون جے کے این سی نے کہا کہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے، منشور میں گاو ¿ں اور محلہ کلینک کے قیام کا وعدہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد ضروری صحت کی دیکھ بھال اور ہنگامی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے تمام سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔

http://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا