دریا کا رُخ موڑنے کا مقصد ڈیم کی تعمیر میں تیزی لاناہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر میں 850 میگاواٹ کے ریتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے، جس میں دریائے چناب کو 27 جنوری 2024 کو صبح 11.30 بجے کشتواڑ ضلع کے دراب شالہ میں ڈائیورژن سرنگوں کے ذریعے موڑ دیا گیا ہے۔واضح رہے یہ اہم سنگ میل کھدائی اور ڈیم کی تعمیر کی اہم سرگرمی شروع کرنے کے لیے کیا گیا۔یاد رہے یہ پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرے گا اور تاخیر کو کم کرنے میں مدد کرے گا تاکہ مئی 2026 کی طے شدہ کمیشننگ تاریخ کو پورا کرنے کے لیے پروجیکٹ کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کو آسان بنایا جا سکے۔وہیںریور ڈائیورژن کی تقریب کا افتتاح سی ایم ڈی، این ایچ پی سی آر کے وشنوئی نے کیا اور پرنسپل سکریٹری (پی ڈی ڈی)
حکومت جموں و کشمیر،راجیش پرساد نے دیکھا۔ یاد رہے اس تقریب کو کئی اعلیٰ عہدیداران نے لوئی دیکھا۔تاہم ریتلے پروجیکٹ کو ریتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے ، جو کہ این ایچ پی سی لمیٹڈ اور جموںو کشمیرحکومت کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں بالترتیب 51:49 فیصد حصہ داری ہے۔