جموں و کشمیر حکومت، آئی آئی ایم جموں نے CITaG کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

0
0

پہل سے جموںوکشمیر میں ترقی میں تیزی آئے گی:چیف سیکرٹری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں اور پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی اینڈ ایم ڈِی) جموں و کشمیر نے آج یہاں سینٹر فار انوویشن اینڈ ٹرانسفارمیشن اِن گورننس ( سی آئی ٹی اے جی) کے قیام کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کی موجودگی میں سول سیکرٹریٹ میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
ڈائریکٹراِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں پروفیسر بی ایس سہائے اور سیکرٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی اینڈ ایم ڈِی) اعجاز اسد نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔چیف سیکرٹری نے اس قدم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی ترقی کو تیز کرنے کے سلسلے میں ہم سب کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم اور بہترین موقع فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ علاقوں کی نشاندہی کریں اور جموں و کشمیر میں تمام دستیاب وسائل کو یکجا کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔
اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اِن شعبوں پر توجہ مرکوز کریں جن میں صنعت کو راغب کرنے کی صلاحیت ہے جہاں ہم قابلِ عمل نکات کے ساتھ نظریہ تیار کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مفاہمت نامے کا مقصد جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے تنہائی میں کام کرنا نہیں ہے بلکہ تمام محکموں کو شامل کرنا ہے۔سی آئی ٹی اے جی ایک اَدارہ ہے جس میں سٹیٹ اِنسٹی چیوٹٹ آف ٹرانسفارمیشن کے قیام، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی اور یو ٹی میں مستقبل کے لئے تیار گورننس کو یقینی بنانے جیسی اِختراعی خصوصیات شامل ہیں۔
یہ کام جدید تحقیق، اعلیٰ معیاری تعلیم اور سرکاری اِداروں اور پالیسی سازوں کو پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے، دیرپا ترقی کو آگے بڑھانے اور جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے بااِختیار بنانے کی خاطر مشترکہ اَقدامات سے حکومتی طریقوں میں اِختراعیت اور مثبت تبدیلیوں کو فروغ دینے کے ویژن کے ساتھ پورا کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر آئی آئی ایم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد جموں و کشمیر کو ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یوٹیزمیں سے ایک کے طور پر تبدیل کرنا ہے۔
آئی آئی ایم جموں سی آئی ٹی اے جی کے تمام اَسائنمنٹس کوانجام دینے کے لئے سی آئی ٹی اے جی کا مجموعی اِنچارج ہوگا اور مختلف شراکت داروں اور نالج پارٹنروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔اِس موقعہ پرسیکرٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی اینڈ ایم ڈِی) اعجاز اسد نے اَپنے خیالات کااِظہار کرتے ہوئے مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سی آئی ٹی اے جی کے مشن اور اہداف کا خاکہ پیش کیا۔اِس موقعہ پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن بھی دی گئی جس میں سی آئی ٹی اے جی کے فوکس ائیریاز پر روشنی ڈالی گئی اور جموںوکشمیریو ٹی کی معیشت کی تبدیلی کے لئے حکمت عملی وضع کی۔ یہ بتایا گیا کہ سی آئی ٹی اے جی کا فوکس ائیریا جموں وکشمیر@ 2047 کے ترقیاتی ویژن کوہندوستان کے وِکست بھارت 2047@ کے ویژن کے مطابق ترتیب دینا ہوگا۔ پرزنٹیشن کے دوران جموںوکشمیریوٹی میں مستقبل کے لئے گورننس کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔تقریب میں زراعت، فائنانس، اعلیٰ تعلیم، سربراہان، سیاحت، محکمہ صنعت و حرفت کے اِنتظامی سیکرٹریز، پلاننگ اینڈ فائنانس کے ڈی جیز اور دیگر سینئر اَفسران اور متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا