جموں و کشمیر ایس ٹی ، ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی فلاحی اسکیمیں

0
0

ممتا سنگھ کو کمزور طبقہ کیلئے اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
جموںمعروف سماجی کارکن اور مہیلا سمانوے کی ریاستی کنوینئر ممتا سنگھ نے جموں وکشمیر ایس ٹی، ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے دفتر میں دورہ کر بلبیر رام رتن نائب چیئر پرسن ،محمد اقبال کٹاریہ منیجر پروجیکٹس و دیگر منتظمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر کارپوریشن کی جانب سے ممتا سنگھ کو کمزور طبقہ کیلئے چلائی جا رہی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی۔وہیں ممتا سنگھ کو قرضہ حاصل کرنے میں دستاویزات، طریقہ کار،رقوم ،سود اور دیگر اہم جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقع پر نائب چیئر پرسن اور ممتا سنگھ نے طے پایا کہ بلاور اور بسوہلی میں جانکاری کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ مستحقین ان اسکیموں کے متعلق جانکاری حاصل کر سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا