جموں و کشمیر اپنی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کر رہا ہے:سنہا

0
0

ہم مختلف شعبوں میں طاقت کا فائدہ اٹھانے اور جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری اور توسیع میں کمپنیوں کی مدد کرنے کے لئے پرعزم
لازوال ڈیسک

گجرات ؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا ۔ اختتامی اجلاس کی صدارت عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون مسٹر امت شاہ نے کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کیلئے وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ اس سے پہلے جموں کشمیر دیگر وجوہات کی وجہ سے جانا جاتا تھا ۔ انہوں ے مزید کہا کہ آج عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ جی نے جموں و کشمیر یو ٹی کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ وائبرنٹ گجرات سمٹ جیسے عالمی سرمایہ کاری کے پروگراموں میں فعال طور پر حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی قیادت میں جموں و کشمیر اپنی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کر رہا ہے ۔ دہشت گردی کے پورے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر یو ٹی کے متحرک صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے اور جموں و کشمیر کو ایک جدید صنعتی خطہ میں تبدیل کرنے کیلئے عالمی شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے کمپنیوں کے لئے مسابقتی اور مستحکم کاروباری ماحولیات پیدا کرنے کیلئے سرشار کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر نے بہت کم وقت میں 90000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو راغب کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں طاقت کا فائدہ اٹھانے اور جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری اور توسیع میں کمپنیوں کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جے اینڈ کے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مراعات اور معاون ماحول پیش کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں صنعت کے رہنماؤں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی کے سفر میں حصہ ڈالنے کی دعوت دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ ایک طاقتور پلیٹ فارم بن گیا ہے جو ملک بھر میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کی راہ ہموار کرے گا ۔ انہوں نے وکشت بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے اور مستقبل میں معیشت کی ترقی کو آگے بڑھانے میں قومی تعلیمی پالیسی کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا