جموں و کشمیر اور لداخ میں بیک وقت 2 مقامات پر ندھی آپ کے نکٹ کا انعقاد کیا جائے گا

0
0

شرکت، بیداری، شکایات کا ازالہ اور معلومات کے تبادلے کے نیٹ ورک کو یقینی بنایا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ای پی ایف او جموں و کشمیر اور لداخ، ندھی آپ کے نکٹ 2.0 کا انعقادآرمی پبلک اسکول، اکھنور، جموں اور نیو ملینیم چلڈرن سکول ڈمبوچن، لیہہ میں 27 مئی 2024 کو بیک وقت کرے گا۔اس دوران مذکورہ بالا علاقوں کے آجروں اور ملازمین کو سماجی تحفظ کی دفعات کے بارے میں حساس کیا جائے گا، اس کے علاوہ شکایت درج کرنے اور دھوکہ دہی کی روک تھام کے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔واضح رہے اس پروگرام کا مقصد ای پی ایف او کے اسٹیک ہولڈرز کے قریب وسیع بنیاد پر شرکت، بیداری، شکایات کا ازالہ اور معلومات کے تبادلے کے نیٹ ورک کو یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں پی ایف کمشنر رضوان الدین نے مطلع کیا کہ سبسکرائبرز، پنشنرز، اداروں، ملازمین کے نمائندوں اور صنعتی چیمبروں کو ندھی آپ کے نکٹ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں اور لیہہ میں ہونے والے اس پروگرام کو بالترتیب ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرزدیویندر سنگھ، اے او اور سندیپ کمار، ایس ایس خطاب کریں گے۔
یاد رہے ای پی ایف او، جموں اس موقع سے متعلقہ مقامات پر اسٹیک ہولڈرز کو (ان کی تجاویز، ان پٹ اور شکایات) سننے کے علاوہ انہیں ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرے گا۔ ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ کے نفاذ میں تنظیموں کو درپیش مسائل کو بھی سماعت کرے گااور اس کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے گی۔وہیں پروگرام میں ممبران کا اندراج، یو اے این ایکٹیویشن، بینک اور آدھار سیڈنگ، آن لائن کلیم فائلنگ، ای-نامزیشن فائل کرنا، ای سائن، فائلنگ ای سی آر کا احاطہ کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا