کانگریس نے اسٹار کمپینرز کے ذریعے جموں و کشمیر کو جیتنے کی تیاری کر لی
جان محمد
جموں؍؍انڈین نیشنل کانگریس نے جموں و کشمیر میں 18 ستمبر 2024 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنے 40 اسٹار کمپینرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ اہم رہنما مختلف حلقوں میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، جس کا مقصد ریاست میں کانگریس کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور عوام کے سامنے پارٹی کے پیغام کو مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔ اس فہرست میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کئی سینئر لیڈران شامل ہیں، جو اپنے تجربے اور سیاسی بصیرت کے ساتھ انتخابی مہم کو تقویت بخشیں گے۔
https://inc.in/
واضح رہے جموں و کشمیر میں 18 ستمبر 2024 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انڈیننیشنل کانگریس نے اپنے 40 اسٹار کمپینرز کی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں پارٹی کے اہم رہنماؤں اور سینئر لیڈران کو شامل کیا گیا ہے جو پارٹی کے لیے مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
یاد رہے اس فہرست میں پارٹی کے صدر ملکاارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہول گاندھی، اور پرینکا گاندھی وڈرا سمیت کئی دیگر بڑے نام شامل ہیں۔ وہیںکے سی وینوگوپال، اجے ماکن، امبیکا سونی، اور سچن پائلٹ بھی اس مہم کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ غلام احمد میر، تارق حمید قرہ، اور سکھویندر سنگھ سکھو بھی اسٹار کمپینرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
جموں و کشمیر میں کانگریس کے اسٹار کمپینرز کی مکمل فہرست:
1. ملکاارجن کھڑگے
2. سونیا گاندھی
3. راہول گاندھی
4. پرینکا گاندھی وڈرا
5. کے سی وینوگوپال
6. اجے ماکن
7. امبیکا سونی
8. بھرت سنگھ سولنکی
9.طارق حمید قرہ
10. سکھویندر سنگھ سکھو
11. جے رام رمیش
12. غلام احمد میر
13. سچن پائلٹ
14. مکیش اگنی ہوتری
15. چرنجیت سنگھ چننی
16. سلمان خورشید
17. سکھجندر سنگھ رندھاوا
18. امریندر سنگھ راجہ وارنگ
19. سید ناصر حسین
20. وکار رسول وانی
21. راجنی پاٹل
22. راجیو شکلا
23. منیش تیواری
24. عمران پرتاپ گڑھی
25. ادھیر رنجن چودھری
26. رنجیت رنجن
27. رمن بھلا
28. ترلوچن
29. چھایا ورما
30. قمر عالم
31. عمران مسعود
32. پاون کھیڑا
33. سپریا شرینات
34. کنہیا کمار
35. تیجسوی یادو
36. شاہنواز چودھری
37. راجیش للوٹھیا
38. آلوک شرما
39. ششی بھوشن
40. نیرج کنڈن
یہ رہنما جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں کانگریس کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، جس کا مقصد ریاست میں اپنی پارٹی کی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔