جموں و کشمیر اب عالمی سیاحت کے نقشے پر ہے:سنہا

0
0

لفٹینٹ گورنر نے سرینگر میں وائی پی او گریٹر انڈیا چیپٹر کے ارکان سے بات چیت کی
کہاوزیراعظم مودی کی رہنمائی میں غیرمعمولی تبدیلی اورمعیشت کی تیزترین توسیع ہوئی
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر میں ینگ پریذیڈنٹس آرگنائیزیشن ( وائی پی او ) گریٹر انڈیا چیپٹر کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی اور جموں کشمیر کے یو ٹی میں کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر کی غیر معمولی تبدیلی اور چند برسوں میں اس کی معیشت کی تیز ترین توسیع پر روشنی ڈالی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں کے نقصان اور تباہی کو خوشحالی میں بدل دیا ہے ۔ لوگوں کیلئے اپنی شرائط پر زندگی گذارنے کا ماحول پیدا کیا ، کاروبار اور سٹارٹ اپس کو پھلنے پھولنے کیلئے صحیح حالت فراہم کی اور کاروباری افراد کیلئے اپنے خیالات کو منافع بخش کاروبار میں تبدیل کرنے کیلئے صحیح مواقع فراہم کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر آج بھی سماجی و اقتصادی معجزہ کیلئے ایک لفظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کر رہا ہے اور سرمایہ کاروں کو بہترین مراعات پیش کر رہا ہے ۔ بات چیت کے دوران لفٹینٹ گورنر نے سوالات کا جواب دیا اور مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ بے مثال پیش رفت کا اشتراک کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر اب عالمی سیاحت کے نقشے پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر تک 1.67 کروڑ سیاحوں نے یو ٹی کا دورہ کیا اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے ملک کی ترقی میں ان کے تعاون اور سماج کو واپس دینے کے غیر متزلزل عزم کیلئے صنعت کے نوجوان لیڈروں کی تعریف کی اور انہیں جموں کشمیر کی ترقی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر موجود وائی پی او کے ممبران اور صنعت کے نوجوان سٹالورٹس نے بھی یونین ٹیر ٹری کے اپنے دورے کا تجربہ شئیر کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا