جموں و کشمیر اب بین الاقوامی تقریبات کے لیے بہترین جگہ :ڈاکٹر اندرابی

0
0

سری نگر میں دوسری عالمی مکس باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کا افتتاح کیا،انجینئر اعجاز نے نوجوان بین الاقوامی باکسرز کو ایونٹ میں خوش آمدید کہا

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج ایس کے انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم سری نگر میں دوسری عالمی مکس باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کا افتتاح کیا جس کا اہتمام انڈین مکس باکسنگ فیڈریشن نے کیا ہے، جو کہ ورلڈ مکس باکسنگ فیڈریشن سے ملحق ہے۔ ممبر حج کمیٹی آف انڈیا اور ڈی ڈی سی ممبر انجینئر اعجاز حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ شاندار افتتاحی تقریب میں ایک پیشہ ور بینڈ اور لوک موسیقی کی روایتی پرفارمنس شامل تھی۔ ایونٹ میں کئی ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد ڈاکٹر اندرابی نے نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے شرکا کو مبارکباد دی اور اس باوقار چیمپئن شپ کے لیے سری نگر کا انتخاب کرنے پر انڈین مکس باکسنگ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔ "جموں و کشمیر اب بین الاقوامی تقریبات کے لیے بہترین جگہ ہے۔ اب ہم روز بروز رکاوٹوں سے آزاد ہیں اور امن نے ہمارے نوجوانوں کے لیے امکانات کے میدان کھول دیے ہیں۔ کھیلو انڈیا نے یہاں کھیلوں کے شعبے کو فروغ دیا ہے اور ایل جی انتظامیہ نے مقامی نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بنایا ہے۔ اس طرح کے بین الاقوامی سطح کے ایونٹس یہاں ہونے سے، ہمارے کھیلوں کے معیار کو خود بخود فروغ ملے گا”، ڈاکٹر درخشاں نے کہا۔ انہوں نے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور ان سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے تسلی بخش سہولیات پیدا کرنے کے لیے انتظامیہ اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ انجینئر اعزاز حسین نے بھی نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور انہیں زمین پر جنت میں کھیل کے بہترین وقت کی خواہش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا