’جموں وکشمیر کے امن و بھائی چارے کیلئے ڈبل انجن سرکار کا قیام ناگزیر‘

0
0

جموں وکشمیر کوبچوں کے ہاتھوں میں پتھر اور اے کے 47 پکڑانے والے لٹیروں سے بچانا ہے: ترون چگ

لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج، ترون چگ نے آج پھر عبداللہ ، مفتی اور گاندھی خاندانوں پر جموں وکشمیر کو ستر برسوں سے لوٹنے اور معصوم بچوں کے ہاتھوں میں پتھر اور بندوق تھمانے والے قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک خوشحال جموں وکشمیر کی تعمیر میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے جس کی بدولت آج جموں وکشمیر دنیا کا ایک پسندیدہ سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ ڈوڈہ ویسٹ اسمبلی حلقے میں پارٹی امیدوار شکتی راج پریہار کے حق میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کو بد امنی کے دلدل سے نکال کر ایک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

https://jkbjp.in/
انہوں نے کہا کہ بھاجپا دور میں نوجوانوں کو ہنر مند بناکر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جارہا ہے، روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔چگ نے اہلیان ڈوڈہ سے بھرپور حمایت طلب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بھاجپا سرکار بننے کے بعد ڈوڈہ میں اسکل سینٹر کھولے جائینگے اور یہاں کے نوجوانوں اور بیٹیوں کو ہنر مند بنایا جائیگا تاکہ وہ خود روزگار کمانے اور اوروں کو روزگار دینے والے بن سکیں۔اس موقع پر جموں وکشمیر کی اپوزیشن جماعتوں پر جملہ اور ہوتے ہوئے چگ نے کہا کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو ستر برسوں سے لوٹا۔ انہوں نے کہا ’’ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے معصوم بچوں کے ہاتھوں میں پتھر اور اے کے 47 پکڑائی اور ایک طرف مودی جی ہیں جو سخت محنت کرکے غریبوں کو غربت کے دلدل سے نکالنے کا کام کر رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس اور برستے ہوئے کہا’’ان چند خاندانوں نے ترقی کی روک کر رکھا لیکن آج مودی سرکار ہے ہر گھر اناج پہنچ رہا ہے، پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس ہے مفت علاج ہوتا ہے‘‘۔ترون چگ نے کہا کہ ملک کو غریبی سے باہر نکالنے اور ایک خوشحال زندگی جینے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مودی حکومت بیشتر فلاحی کاموں میں مصروف ہے اور وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے اعلان کیا ہے کہ غریبوں کیجئے تین کروڑ مکانات تعمیر کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی غریب مکان کے بناء نہ رہے۔
انہوں نے کانگریس کے ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا’’کانگریس کہتی تھی غریبی مٹائیں گے لیکن اس نے اگر غریبی مٹائی تو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مٹائی جن کی لندن میں کوٹھیاں بن گئیں لیکن جموں وکشمیر میں کسی غریب کی جھونپڑی تک نہ بنائی‘‘۔انہوں نے کہا ’’کانگریس دور میں غریبی ہٹی تو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہٹی، غریبی ہٹی تو لکڑی کے ٹھیکہ دار کی ہٹی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا نظریہ ہے کہ گاؤں میں کوئی غریب مکان کے بناء نہ رہے،اور آج وزیر اعظم مودی ایک مشن موڑ میں غریبی کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجیح نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، روٹی کپڑا اور مکان ہر کسی کے پاس ہو پینے کا صاف پانی ہر گھر تک پہنچے، بہتر سڑک رابطہ ہو اور صحت سہولیات بہتر ہوں۔
اہلیان ڈوڈہ سے پارٹی امیدوار کیلئے بھرپور حمایت طلب کرتے ہوئے ترون چگ نے پھر دہرایا کہ ایک طرف جموں وکشمیر لوٹنے والے عبداللہ، گاندھی اور مفتی خاندان ہیں جنہوں نے لندن میں کوٹھیاں بنا لی ہیں لیکن یہاں غریب کی جھونپڑی نہ بننے دی، غریب کے گھر باتھروم نہیں بننے دیا، غریب کا۔بچہ ڈاکٹر، انجینئر اور ہنر مند نہ بننے دیا اور دوسری طرف مودی جی ہیں جو آپکو غریبی سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا ’’ آپ کو غریبی سے نکالنے والا نریندر مودی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ آپکو آج عہد کرنا ہے کہ ہم نے جموں وکشمیر کے روشن مستقبل کیلئے، بھائی چارے کیلئے اور جموں وکشمیر کے امن و سکون کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھارتی اکثریت سے کامیاب کرنا ہے۔
چگ نے بی جے پی کی ترقی، بہتر حکمرانی، اور عوام کے بااختیار بنانے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے پارٹی کی کامیابیوں اور جموں و کشمیر کی خوشحالی کے لیے پارٹی کے وژن کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا،’’بی جے پی ڈوڈہ ویسٹ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ آپ کی حمایت ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی‘‘۔اس تقریب نے حلقے میں بی جے پی کی مضبوط پوزیشن کا مظاہرہ کیا، جبکہ شرکاء نے پارٹی کی جیت کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

https://lazawal.com/?cat=5

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا