کہاکشمیرمیں ہیلی اِنڈیا سمٹ جموں وکشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ،ہیلی کاپٹر خدمات کی توسیع میں ایک نئی شروعات
یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اور مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب کیا۔مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی طرف سے حکومت جموں وکشمیر، پون ہنس لمیٹیڈ اور ایف آئی سی سی آئی کے تعاون سے انعقاد کیا گیا۔منعقدہ سمٹ نے’’ ہیلی کاپٹرس فار لاسٹ مائل کنکٹویٹی ‘‘ کے موضوع پر ہیلی کاپٹر صنعت کے مختلف شراکت دارو ں کو اِکٹھا کر کے ہیلی کاپٹر کی صنعتی ترقی، مسائل، چیلنجوں ا ور مستقبل کے حل پر بات کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزارتِ شہری ہوا بازی ، پون ہنس لمٹیڈ اور ایف آئی سی سی آئی کے کام کی تعریف کی جنہوں نے ہیلی خدمات کو مسافروں اور کار گو دونوں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا تاکہ کنکٹویٹی کو فروغ دیا جاسکے۔مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے سمٹ کو جموں وکشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر خدمات کی توسیع میں ایک نئی شروعات کی گئی ہے۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب ہے اور اِس خواب کو پورا کرنے کے لئے شہری ہوا بازی جموں میں 861 کروڑ روپے کی لاگت اور سری نگر میں 1500 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرمنل بلڈنگ کی توسیع کر رہی ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہیلی پالیسی ‘‘ کو عملانے اور ایمرجنسی طبی خدمات میں ہیلی کاپٹر کے اِستعمال کے لئے کام شروع کیا گیا ہے۔