جموں وکشمیر پی ڈی ڈی نیڈ بیس کیجول لیبر یونین سراپا احتجاج

0
0

3405نیڈ بیس کیجول لیبروں کی بقایا تنخواہوں کو واگزار کیا جائے :محمد غفور دار
شلپا ٹھاکر
جموںجموں وکشمیر پی ڈی ڈی نیڈ بیس کیجول لیبر یونین کے بینر تلے پاور ڈیولپمنٹ کمشنر جانی پور جموں کے دفتر کے سامنے زور دار احتجاج کیا گیا ۔سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ کے کیجول لیبر وں نے یکجہ ہو کر اپنے دیرینہ مسائل کے ازالہ کیلئے نعرے بازی کی ۔مظاہرین زرود ار مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بقایا تنخواہوں کو واگزار کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کو بھوک مری سے بچا سکیں۔کیونکہ ان کے پاس او روسائل بھی نہیں ہیں۔اس موقع پر جے کے این ٹی یو ایف کے ریاستی صدر محمد غفور ڈار نے مظاہرین سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ 3405نیڈ بیس کیجول لیبروں کی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے ۔اس کے علاوہ اشیش ورما، کبیر، بشیر احمد، شیر سنگھ و دیگران نے اظہار خیال کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا