جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ساتھرہ میں میری مٹی میرادیش مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد

0
0

ایس ایس پی پونچھ اور بی ڈی سی کے ہاتھوں شجر کاری مہم کا ہوا آغاز
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل کے ساتھرہ کے مقام پر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے میری مٹی میرادیش مہیم کے تحت پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔جس میں ایس ایس پی ہونچھ کی سربراہی میں پولیس چوکی ساتھرہ کے مقام پر متعدد سماجی وسیاسی لوگوں کے ساتھ ساتھ نہرو یووا کیندرا پونچھ کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران ایس ایس پی پونچھ نے لوگوں سے یوم آزادی اور اس کے بعد یاترہ کو کامیاب بنانے اپیل کی۔ اس دوران میری مٹی میرادیش پروگرام کے تحت مقررین نے اپنے اپنے تاثرات کیے۔ جبکہ اس دوران شجر کاری بھی کی گئی۔ مہمان خصوصی بی ڈی سی ساتھرا فریدہ بی اور مہمان زی وقار ایس ایس پی پونچھ ونئے کمار اور آئی ٹی بی پی کے ریٹائرڈ عبدالرشید کے ساتھ ساتھ سرپنچ ساتھرا فضل حسین، سرپنچ چکراڑا محمد شریف، سرپنچ کہنو کلانی خالد خان، سرپنچ سیکلو محمد رشید، شہزاد خان، پروگرام آرگنائزر این وائی وی معروف احمد،،، فوزیہ شبیر اور صدر ہاشمی یوتھ کلب سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول اداکیا۔ اس موقع پر چوکی افسر ساتھرہ سب انسپکٹر مختار احمد نے بھی لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا