جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے بنی میں ترنگا ریلی کا اہتمام

0
0

حفیظ قریشی
کٹھوعہ // جموں کشمیر پولیس کی جانب سے بنی میں ایس ایچ او تھانہ بنی ارجن منگوترا کی زیر قیادت میں حب الوطنی، جوش و جذبے کے ساتھ ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔منعقد پروگرام میں ایس ڈی ایم بنی ستیش شرمہ بھی موجو تھے، ترنگا ریلی میں سی آر پی ایف کے اہلکار ، بھارتی آرمی کے جوان، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے علاوہ ڈگری کالج بنی کے این ایس ایس یونٹ کے طلباء بھی شامل تھے،وہیںریلی کا آغاز میلہ گرائونڈ بنی سے ہوا اور مین بازار بنی سے ہوتے ہوئے ریلی منجری پارک میں اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر ایس ڈی ایم بنی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہندوستان کو 2047 تک خود انحصار ملک بنانا ہے اور غلامی کی سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناہے، اور ملک کی حب الوطنی کے ساتھ ملک کے ہر شہری کی عزت کرنی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا