جموں وکشمیر میں منڈل کمیشن رپورٹ کے مطابق ریزرویشن دی جائے:او بی سی تنظیمات

0
0

وزیر اعظم نریندر مودی اور جموں وکشمیر کے ایل جی سے خصوصی اپیل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کی تمام او بی سی تنظیمیں جن کی ذاتوں/طبقوں کی شناخت منڈل کمیشن نے کی ہے،یہاں جموںمیں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت اور مرکزی حکومت، لوک سبھا کے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے منڈل کمیشن کی طرف سے شناخت شدہ ذاتوں؍کمیونٹیوں کے عوام کے ساتھ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں جہاں او بی سی میں دیگر ذاتوںکو شامل کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فہرست میں تجویز کردہ موجودہ سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقاتی کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جی ڈی شرما کی طرف سے جن کی عمر 92 سال ہے اور طویل عرصے سے اپنے دفتر میں نہیں آئے اور بی جے پی حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کے تحت ایک بند کمرے میں اپنی رپورٹ تیار کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس کمیشن کے چیئرمین نے منڈل کمیشن رپورٹ 1978 پر اے آئی آر 1993 کے پیراگراف 6، 247، 652 کے ذریعے سپریم کورٹ آف انڈیا کے 16.11.1992 کے فیصلے میں ایس ای بی سی (او بی سی) کی شناخت کے پیرامیٹرز کی صحیح طریقے سے پیروی نہیں کی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان ذاتوں کو شامل کرنے کی سفارش سے قبل اس کمیشن کے چیئرمین نے کوئی عوامی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا اور جن لوگوں نے نئی ذاتوں کو شامل کرنے کے حوالے سے کوئی اعتراض درج کیا تھا، انہیں اپنی شکایات سنانے کا کوئی موقع نہیں دیا گیا تھا۔
اس موقع پر تنظیموں کے ارکان نیوزیر اعظم نریندر مودی اور ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی جموںو کشمیر میں 27فیصد ریزرویشن کا نفاذ عمل میں لایا جائے ۔یاد رہے اس دوران کستوری لال بسوترا، چیئرمین او بی سی مہاسبھا، فقیر چند ستیہ، صدر آل انڈیا پسماندہ طبقات فیڈریشن، بنسی لال چودھری، کنوینر او بی سی ادھیکار ترنگا یاترا، کیول فوترا، جنرل سکریٹری آل جموں و کشمیر سائیں سماج، بلونت کٹاریہ، جنرل سکریٹری آل انڈیا پسماندہ طبقات فیڈریشن موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا