جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا

0
102

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں و کشمیر میں بھی ہفتے کے روز سکھ برادری نے بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایابتادیں کہ یہ تہوار خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
سری نگر میں ہفتے کی صبح سے ہی سکھ برادری سے وابستہ لوگوں کا گردواروں اور دوسرے مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔وادی میں بیساکھی کے تہوار کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی جہاں حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی (رح) کی زیارت گاہ اور شاریکا دیوی کا مندر نزدیک میں ہی واقع ہیں۔سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد، جن میں خواتین، عمر رسیدہ افراد اور بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی، نے صبح سویرے سے ہی اس گردوارے پر حاضری دینا شروع کی تھی۔
چھٹی پادشاہی گردوارہ تقریب کی طرز پر بارہمولہ، ترال، جواہر نگر، صنعت نگر ، برزلہ اور وادی کے دوسرے مقامات پر بھی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔حسب روایت ایک بار پھر کشمیری مسلمان اور کشمیر پنڈت سکھوں کو بیساکھی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نظر آئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ جموں سے وہاں بھی بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے۔اس موقع پر شہر کے تمام گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے صوبے کے دوسرے اضلاع بشمول ادھم پور، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا