جموں وکشمیر میں بڑے انتظامی رد و بدل میں 56افسران کے تبادلے 

0
0

ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کوانتظامی سیکریٹری شعبہ دیہی ترقی و پنچائتی راج تعینات کیا گیا

لازوال ڈیسک

جموں؍؍انتظامیہ کے مفاد میں جی اے ڈی ڈپارٹمنٹ نے کئی افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔اس ضمن میں آلوک کمار ،پرنسپل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے پرنسپل سیکریٹری اعلیٰ تعلیم تعینات کیا ہے ۔علاوہ ازیں ان کے پاس اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ کے انتظامی سیکریٹری کا چارج بھی رہے گا۔وہیں سریش کمار گپتا ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری کا تبادلہ کر کے پرنسپل سیکریٹری کلچر ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔دریں اثناء شیلندر کمار پرنسپل سیکریٹری پی ڈبلیو ڈی کا تبادلہ کر کے پرنسپل سیکریٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔اسی اثناء میں مندیپ کو ر کمشنر سیکریٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔وہیں وکرم جیت سنگھ کمشنر سیکریٹری انڈسٹریز  اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ کو انتظامی سیکریٹری مائننگ ڈپارٹمنٹ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔اس دوران یشامدگل کمشنر سیکریٹری کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے کمشنر سیکریٹری شعبہ سیاحت تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ان کے پاس مشن ڈائریکٹر ایچ اے ڈی پی کااضافی چارج بھی رہے گا ۔وہیں ڈاکٹر رشمی سنگھ کمشنر سیکٹیٹ ٹیکسز جموں وکشمیر کا تبادلہ کر کے کمشنر سیکریٹری ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ۔علاوہ ازیں ان کے پاس ریزیڈنٹ کمشنر حکومت جموں و کشمیر، نئی دہلی کا اضافی چارج بھی رہے گا۔تاہم ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری انتظامی سیکریٹری شعبہ قبائلی امور،اُن کے پاس سی ای او مشن یوتھ کا چارج بھی تھا کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکریٹری شعبہ دیہی ترقی و پنچائتی راج تعینات کیا گیا ہے۔اس دوران پرسننا راماسوانی جی انتظامی سیکریٹری شعبہ ٹرانسپورٹ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکریٹری محکمہ مال تعینات کیا گیا ،ان کے پاس کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کا اض افی چارج بھی رہے گا۔نیرج کمار ایڈیشنل ریزیڈنٹ کمشنر اور ایکس افیشو سیکریٹری ریزیڈنٹ کمیشن جموں کشمیر نئی دلی کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری شعبہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے۔کمار راجیو رنجن کمشنر سیکرٹری لینڈ ریکارڈ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری لیبر اور ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس انتظامی سیکرٹری سکل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور چیف ایگزیکیوٹو افیسر مشن یوتھ کا اضافی چارج بھی رہے گا۔طلعت پرویز روحیلا انتظامی سیکرٹری ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے کمشنر انکوائریز تعینات کیا گیا۔ریحانہ بتول انتظامی سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔بوپندر کمار انتظامی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔سید عابد رشید شاہ انتظامی سیکرٹری ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر پیوش سنگلا انتظامی سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔محمد اعجاز ڈپٹی کمشنر سری نگر کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری پلاننگ ڈیویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس انتظامی سیکریٹری سول ایوییشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج بھی رہے گا۔شو انند تیال مینجنگ ڈائریکٹر جمو پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمٹڈ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکریٹری شعبہ قبائلی امور تعینات کیا گیا ہے۔وکاس کنڈل ڈپٹی کمشنر راجوری کا تبادلہ کر کے مینیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل تائنات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سید سحرش اصغر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری پبلک گریوینسز تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس چیف ایگزیکیوٹو افیسر جمو و کشمیر ایکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ناظم زئی خان انتظامی سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ اف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف ریہیبلیٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن کا تبادلہ کر کے مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔شکیل الرحمن راتھر کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے۔وہیں راہل شرما ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر کا تبادلہ کر کے ممبر سپیشل ٹرائبیونل جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔حشمت علی یتو ایڈمنسٹریٹر ایسوسییٹڈ ہاسپٹل سرینگر کا تبادلہ کر کے کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر تعیینات کیا گیا ہے۔محمد اکبروانی رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز جموں و کشمیر کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔اویس احمد ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کا تبادلہ کر کے کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔اطہر عامر الشفیع خان کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر کولگام تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ڈپٹی کمشنر کولگام کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔منگا شیرپا انتظامی سیکریٹری لیفٹیننٹ گورنر سیکٹریٹ کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے۔جتن کشور ایس ڈی ایم اوڑی کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکریٹری لیفٹیننٹ گورنر سیکٹریٹ تعیینات کیا گیا ہے ان کے پاس ڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیر کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ششر گپتا ایس ڈی ایم رام نگر کاتبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں تعینات کیا گیا ہے۔آصف حمید خان کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرپرینرشپ ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ببیلا رکوال مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جمو و کشمیر کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔انیل کول سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری ڈزاسٹر مینجمنٹ ریلیف ریہیبلیٹیشن اینڈ ریکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔شبنم کامیلی سیکریٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے انتظامی سیکرٹری اے ار ائی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔راجیندر سنگھ تارا کسٹوڈین جنرل جموں و کشمیر کا تبادلہ کر کے ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔انو ملہوترا سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر جنرل رورل سینیٹیشن جمو و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔پردھیمن کرشن بھٹ ڈائریکٹر جنرل ایکسپینڈیچر ڈویڑن فرسٹ فائننس ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔بھوانی رکوال سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے وائس چیئرمین جموں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔جی اے صوفی کمشنر اف انکوائریز جموں و کشمیر کا تبادلہ کر کے سیکریٹری ٹیکنیکل ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔شو کمار گپتا وائس چیئرمین جموں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی خطبادلہ کر کے ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ جموں تعینات کیا گیا ہے۔محمد شفیق چک ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کشمیر کا تبادلہ کر کے رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔قوم پرکاش مینیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر فائننشل کارپوریشن کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر راجوری تعینات کیا گیا ہے۔محمد اشرف بٹ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے۔پون کمار شرما ایڈیشنل کمشنر (ڈویڑنل کمشنر جموں کے دفتر میں) کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ریزیڈنٹ کمشنر اور ایکس افیشیو سیکرٹری ریزیڈنٹ کمیشن جمو و کشمیر حکومت، نئی دلی تعینات کیا گیا ہے۔نریندر کھجوریا سپیشل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری کا تبادلہ کر کے سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔چرن دیپ سنگھ ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن جمو و کشمیر کا تبادلہ کر کے لیبر کمشنر جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔شام لال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر کشتواڑ کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر پنچایتی راج اینڈ ایکس افیشیو سپیشل سیکریٹری ٹو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف رورل ڈیویلپمنٹ اینڈ پنچائتی راج تعینات کیا گیا ہے۔شفت سلطان کاتبادلہ کر کے مینجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر فائننشل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔سکھ دیو سنگھ سمیال سپیشل سیکرٹری ٹو گورنمنٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے چیف ایگزیکیوٹو افیسر ٹورزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پتنی ٹاپ تعینات کیا گیا ہے۔محمداشرف حقاق پروگرام آفیسر ائی سی ڈی ایس پروجیکٹ بانڈی پورہ کا تبادلہ کر کے ایڈمنسٹریٹر ایسوسییٹڈ ہاسپٹلس سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔شیر سنگھ چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ٹورزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پتنی ٹاپ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر جموں تعینات کیا گیا ہے۔سندیپ سینوترا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو گورنمنٹ ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔نریش کمار ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کشتواڑ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اف فارسٹ اکالوجی اینڈ انوائرمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا