جموں،// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز ملک کے 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یہاں بلیدان ستمب (وار میموریل) پر پھول مالا چڑھا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا’۔انہوں نے کہا: ‘قوم مادر وطن کی یکجہتی، سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے دی جانے والی ان بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مرہون رہے گی’۔
بتادیں کہ بلیدان ستمب جس کے معنی ‘قربانی کا مینار’ ہے، کو ان فوجی جوانوں کی قربانی کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے آزادی کے بعد سے مختلف لڑائیوں اور انسداد بغاوت کی کارروائیوں میں جموں وکشمیر میں اپنے مادر وطن کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔
ملک کے سب سے اونچے اس بلیدان ستمب کو سال 2009 میں 12 کروڑ روپیوں کی لاگت سے 21 ایکڑ زمین پر تعمیر کیا گیا۔ اس کی اونچائی 60 میٹر ہے۔