جموں وکشمیر: راجوری میں ایل او سی پر بی ایس ایف کی مشتبہ افراد پر فائرنگ

0
0

جموں، 18 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد پر گولیاں چلائیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک بی ایس ایف اہلکاروں نے دو مشتبہ افراد کی مشکوک نقل وحمل دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے نزدیکی چوکیوں کو الرٹ کرکے ان پر گولیاں چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بعد ازاں بی ایس ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا