جموں وکشمیرمیں کورونامثبت معاملات میں تیزی

0
0

94نئے معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,49,882مریض صحتیاب

جموں حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 94نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 32کشمیر صوبہ سے اور 62 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,55,183تک پہنچ گئی ہے۔اِسی دوران آج مزید42اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں16صوبہ کشمیر اور26کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8,004کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,32,97,914تک پہنچ گئی ہے ۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں13اورضلع سری نگر میں19 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔کولگام ، بارہمولہ ، بڈگام ،اننت ناگ ، پلوامہ ،بانڈی پورہ ، گاندربل اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح ضلع رام بن میں 01، ضلع اودھمپور میں 01، ضلع راجوری میں 02،ضلع کٹھوعہ میں03،ضلع سانبہ میں 04اورضلع جموںمیں51 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ اوررِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا