جموں وکشمیرمیں آنند میرج ایکٹ کانفاذ خوشآئندقدم

0
0

ڈی جی پی سی جموں نے ایل جی منوج سنہا کاشکریہ ادا کیا،سکھ طبقہ کے دیگر اہم مسائل کو حل کرنے کی ایل جی سے اپیل کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ ایس رنجیت سنگھ صدر ڈی جی پی سی جموں کے ساتھ ایس بلویندر سنگھ نائب صدر، ایس سرجیت سنگھ جنرل سکریٹری، ایس رنویر سنگھ جوائنٹ سکریٹری، ایس جگپال سنگھ کیشیئر، ایس ہرجیت سنگھ، ایس گرومیت سنگھ انچارج دھرم پرچار ڈی جی پی سی جموں ، ایس تیجندر سنگھ ممبر ڈی جی پی سی اور جے کے یو ٹی میں پنجابی کے نفاذ کے انچارج نے جموں وکشمیر میںا ٓنند میرج ایکٹ کے نفاذ کیلئے دل کی گہرائیوں سے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس آر ایس ٹوہرہ نے ان افراد اور تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے طویل عرصے سے جموں وکشمیر میں آنند میرج ایکٹ کے نفاذ کی انتھک وکالت کی۔ انہوں نے ایس اقبال سنگھ لال پورہ کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا۔وہیںبلویندر سنگھ نائب صدر نے کہاکہ سرکاری بل 2020 میں پنجابی زبان کو شامل کرنے جیسے طویل عرصے سے زیر التوا سکھ مطالبات کے نفاذ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر انہوں نے سکھ برادری کے کئی دیگر مسائل کو بھی زیر غور لایا ۔اس دوران ایس سوجیت سنگھ نے کہا کہ اگرچہ آنند میرج ایکٹ کا ترمیم شدہ ورژن 7 جون 2012 کو پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا لیکن اسے جموںو کشمیر میں لاگو ہونے میں 11 سال لگے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا