زمینی سطح تک رسائی کو مضبوط کرنے کے لیے ’’ہر گھر بی جے پی‘‘ مہم کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں وکشمیر و لداخ کے انچارج ترون چگ نے ’’ہر گھر بی جے پی‘‘مہم کے مقاصد کا خاکہ پیش کیا۔ اس اقدام کا مقصد جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لیے بی جے پی کی عوامی سطح پر موجودگی کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ مہم 10 ستمبر سے شروع ہو ئی ہے اور اس کا مقصد عوام کے ساتھ جڑنا اور پارٹی کے پروگراموں اور کامیابیوں سے آگاہ کرنا ہے۔
https://jkbjp.in/
ترون چگ، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، جو جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے انچارج بھی ہیں، نے جموں و کشمیر میں ’’ہر گھر بی جے پی‘‘مہم کا آغاز کیا۔ترون چگ نے 10 ستمبر کو جموں کے مغربی اسمبلی حلقہ سے یونین منسٹر جی کشن ریڈی کے ساتھ ’’ہر گھر بی جے پی‘‘ مہم کا آغاز کیا، جہاں بی جے پی امیدوار اروند گپتا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر بی جے پی کے کارگزار صدرست شرما نے بھی وارڈ نمبر 41 میں ہر گھر بھاجپا مہم میں شرکت کی۔ اس مہم میں بڑی تعداد میں حامیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
چگ نے مہم کے مقصد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا، ’’یہ وسیع رسائی کی کوشش شہریوں کو نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی مختلف اسکیموں اور پالیسیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ہے، جنہوں نے جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی میں حصہ ڈالا ہے۔ اس مہم کے ذریعے پارٹی ووٹرز کو ترقیاتی منصوبوں اور خطے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کرے گی، جو پارٹی کے منشور، ‘سَنگلپ پتر’ میں تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔‘‘چگ نے مزید کہا کہ وہ کشتواڑ اور پاڈر-ناگسینی حلقے میں بھی اس مہم کی قیادت کریں گے۔
جی کشن ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس انتہائی منظم ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے، بی جے پی خطے بھر میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے اور ووٹرز کے ساتھ براہ راست جڑنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور اپنی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کو اجاگر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے عوام کی پہلی پسند ہے، اور اس کا مقصد لوگوں کو جموں و کشمیر کی بہتر سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بی جے پی کے وژن سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں ترقی، خوشحالی اور امن ’سَنگلپ پتر‘میں درج ہے اور بی جے پی جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔