جموں میں99سالہ معمر خاتون کی مبینہ خودکشی

0
103

جموں،//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا علاقے میں ایک معمر خاتون نے مبینہ طورپر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق بشنا جموں کے جاگتو چیک علاقے میں 99سالہ خاتون کو اتوار کی صبح اپنے کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے خاتون کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
معمر خاتون کی شناخت 99سالہ مایا دیوی کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا