جموں میں پے در پے حملے :حالات معمول پر لانے کا حکومت کا دعویٰ جھوٹا: پی ڈی پی

0
0

حالیہ حملوں میںجموں خطہ میں معصوم لوگوں کے قتل کے خلاف پی ڈی پی نے احتجاج کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ امن پسند شہریوں کی جانیں بچانے میں یونین ٹیریٹری انتظامیہ پرناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعہ کو جموں میں حالیہ پے در پے جنگجو حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ڈی پی کے رہنماؤں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن کی بحالی کے حکومت کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے، "خطرناک” سیکورٹی صورتحال کے لیے وضاحت کا مطالبہ کیا۔اتوار اور بدھ کی درمیانی شب جموں صوبے کے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں عسکریت پسندوں نے چار مقامات پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں نو یاتریوں اور ایک سی آر پی ایف جوان سمیت دس افراد مارے گئے۔ ان حملوں میں سات سکیورٹی اہلکار، 41 یاتری اور ایک دیہاتی زخمی بھی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ72 گھنٹوں کے اندر چار عسکریت پسندحملوں کے بعد لوگوں کا دل مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سوائے بیانات دینے کے حکام نے لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔ پی ڈی پی رہنماؤں نے کہاکہ ہیرا نگر، ریاسی اور ڈوڈہ میں حالیہ واقعات نے حکام کے بلند و بانگ دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ یوٹی انتظامیہ کی ترجیح نہیں ہے۔ سینئر قائدین کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں درجنوں پارٹی کارکنوں نے گاندھی نگر میں پی ڈی پی کے دفتر سے مارچ کیا۔وہیں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اپنے دفتر واپس جانے سے پہلے جموں ایئرپورٹ روڈ کے قریب مختصر وقت کے لیے دھرنا دیا۔پی ڈی پی رہنماؤں نے مزید کہا کہ پارٹی عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی میں حکومت کی حمایت کرتی ہے۔ تاہم، انہوں نے حکومت پر یہ دعویٰ کرنے پر تنقید کی کہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا