جموں میں سمارٹ میٹروں کے خلاف اپنی پارٹی کا احتجاج

0
0

جموں، // جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی خواتین ونگ نے منگل کے روز یہاں نئی بستی میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔
اس موقع پر ایک احتجاجی خاتون نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شدید گرمی کے باوجود بھی یہاں سمارٹ میٹر لگانے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے جمع ہوئے۔
انہوں نے کہا: ‘اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ پرانے میٹروں اور سمارٹ میٹروں میں کوئی فرق نہیں ہے تو سمارٹ میٹر کیوں لگائے جا رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ اولڈ پنشن کے لئے لوازمات بڑھائے گئے ہیں جن کو لوگ پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔
موصوفہ نے کہا کہ نوکریاں بھی نہیں دی جا رہی ہیں اگر ہمیں نو کریاں دی جائیں گی تو ہم بجلی کے بل ادا کر سکیں گے اور یہاں خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہم ٹول پلازا کی بھی مذمت کرتے ہیں کیونکہ جب روڈ ہی نہیں ہیں تو روڈ ٹیکس کیوں ادا کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘سرکار پہلے ہمیں کچھ دے پھر ہم بھی دیں گے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا