جموں میں جموں کشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم کا اجلاس منعقد

0
0

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے تئیں اظہار ِ تشکر
پہاڑی حکومت ِ ہند کے شکرگذار، احسان کا بدلہ احسان سے دینے کے وعدہ بند:مظفر حسین بیگ
وندنہ ہنس

جموں؍؍جموں وکشمیر کے پہاڑی طبقہ کی نمائندہ تنظیم ’’ جموں وکشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم ‘‘نے اپنی دیرینہ مانگ شیڈیول ٹرائب کے حصول کے لئے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیمی بل پیش کرنے پر حکومت ِ ہند کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ فورم نے اِس کو چار دہائیوں سے پہاڑی طبقہ کی جاری جدوجہد میں ایک سنگ ِ میل قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کاشکریہ ادا کیا ۔پریس ریلیز کے مطابق26جولائی 2023کو پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دینے سے متعلق مرکزی سطح پر ہوئی اہم پیش رفت کے تناظر میں جموں وکشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فورم سرپرست اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے کی جبکہ مقامی سطح پر صدارت کے فرائض سنیئر رہنما سید مشتاق احمد بخاری نے انجام دیئے۔ اس موقع پر شرکاء نے 25دسمبر2019کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ہوئی اہم ملاقات کے دوران کئے گئے اپنے وعدے کی پاسداری کا اعادہ کیا جس میں وفد نے وزیر داخلہ کو یہ یقین دلایاتھاکہ پہاڑی طبقہ کے جائز مطالبہ کو منظوری دیئے جانے کی صورت میں جموں وکشمیر کے طول وعرض میں آباد پہاڑی طبقہ احسان کا بدلہ احسان سے دے گا۔ آج کی اہم نشست میں شرکاء نے فورم کو فعال بنانے کے لئے چند اہم تجاویز پیش کیں اور چند اہم فیصلے کئے ۔ شرکاء اجلاس نے فورم کے سرپرست اعلیٰ مظفر حسین بیگ کا انتہائی احسن طریقہ سے پہاڑی طبقہ کی نمائندگی اور اپنے مقاصد کے حصول میں ایک تعمیری کردار ادا کرنے پر مُبارک باد پیش کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔اپنے خطاب میں جناب مظفر حسین بیگ نے دیرینہ ایس ٹی مطالبہ پورا کئے جانے پر حکومت ِ ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پہاڑی طبقہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے شرکاء پرزور دیاکہ وہ مرکزی قیادت سے کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنانے اور ایس ٹی ملنے کے بعد طبقہ کو درپیش چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے فورم کو مزید فعال اور متحرک بنائیں ۔ انہوں نے فورم کے اندر نظم وضبط پیدا کرنے اور ہرشخص کو جوابدہ بنانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ اجلاس کے دوران مقررین نے فورم کے غیر سیاسی کردار کو مزید مستحکم کرنے کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ’جموں کشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم‘ مختلف طبقہ ہائے فکر اورسیاسی وابستگی سے بالاتر پہاڑی طبقہ کی نمائندہ تنظیم ہے جوکہ گذشتہ چار دہائیوں سے اپنی جدوجہد میں مصروف ہے۔ آج کی میٹنگ میں فورم کی تشکیل نو کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور یہ طے پایاگیاکہ آئندہ چند نشستوں کے دوران اس عمل کو پائیہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے گا۔ سردست فورم کومتحرک بنانے کے لئے سرپرست اعلیٰ مظفر حسین بیگ کی منظوری کے بعد محمد نسیم ملک کو اس کا تنظیمی سیکریٹری مقرر کیاگیا۔ اِس اجلاس میں مشتاق احمد بخاری کے علاوہ سابقہ قانون ساز کونسل چیئرمین جہانگیر حسین میر، سابقہ ایم ایل سی اور فورم سنیئر رہنما مرتضیٰ خان، فورم سنیئر رہنما وسابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی، سابقہ ایم ایل اے اشوک کمار شرما، سابقہ جج اور ایڈووکیٹ مظفر اقبال خان، سید اقبال کاظمی، ایڈووکیٹ زاہد سرفراز ملک، ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ اور سابقہ بیروکریٹک اور سرکردہ پہاڑی کارکن محمد نسیم ملک نے شرکت کی۔ اس سے قبل اجلاس کے آغاز میں فورم میں نمایاں کردار ادا کرنے والی وہ شخصیات اور کارکن جو اِس دُنیا میں نہیں، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے ایصال ِ ثواب کے لئے دُعا کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا