جموں میں بحران بی جے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے: ساہنی

0
0

کانگریس لیڈر کا جموں ایسٹ وارڈ نمبر تین میں عوامی جلسے سے خطاب
لازوال ڈیسک
جموں//کانگریس پارٹی نے وارڈ نمبر 3، جموں ایسٹ میں مقامی باشندوں کے ساتھ ان کے مسائل اور خدشات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ وہیں اس موقع پرسابق وزیر جموں و کشمیر اور سینئر کانگریس لیڈر یوگیش ساہنی نے جلسہ عام سے خطاب کیا، جس کا اہتمام کانگریس کے وارڈ صدر، وارڈ 3 ساحل ڈوگرا نے کیا تھا۔ مقامی لوگوں نے قیمتوں میں اضافہ، بجلی کے نرخوں، سمارٹ میٹر سمیت دیگر مسائل کے درمیان کئی مسائل اٹھائے اور کانگریس لیڈروں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اظہار کیا کہ وہ اتنی زیادہ قیمتوں کے دباؤ میں جدوجہد کر رہے ہیں، اور اب سمارٹ میٹرز نے بے حد زیادہ قیمتوں کی وجہ سے ان کی حالت زار میں اضافہ کر دیا ہے۔وہیںسابق وزیر یوگیش ساہنی کے ساتھ سرکردہ لیڈران بشمول پون دیو سنگھ، سوشانت شرما، کاکا پردن، رام مگوترا، سریندر ڈوگرا، اکھاڑا پرمکھ، رمیش شرما، روہت گپتا، وینکول شرما، انمول کوہلی، رشاب کوہلی، عامر سہیل، منوہر جوشی، ترون مہرا، وشال مہرا، منجیت سنگھ، شبھم ڈوگرا، راکیش کمار، عارف ملک، لکی راہول کالسی، موہت کمار اور دیگر نے میٹنگ میں شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سابق وزیر جموں و کشمیر یوگیش ساہنی نے کہا کہ کانگریس پارٹی آج جموں کے لوگوں کو پریشان کرنے والے مختلف مسائل کو تسلیم کرتی ہے اور لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے انتخابی موقع کی منتظر ہے۔ جموں شہر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، چاہے وہ انفراسٹرکچر، سہولیات، بنیادی سہولتوں کے معاملے میں ہو اور سمارٹ میٹر، ٹیکس وغیرہ جیسے فیصلوں سے حالت زار مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے بعد بجلی کے بلوں میں ہوا اضافہ تشویشناک ہے۔ پری پیڈ میٹروں کا مسئلہ مزید یہ ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر بعض اوقات آدھی رات کو اچانک بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جاتے ہیں۔ جو لوگ پہلے ہی مالی طور پر مشکلات سے دوچار ہیں وہ اس قسم کے نظام کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ان سمارٹ میٹرز کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہیں۔ساہنی نے کہا کہ رہائشیوں نے بے روزگاری کے مسئلے کو بھی اپنے بڑے خدشات میں سے ایک کے طور پر اٹھایا۔ نوجوان خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں، لوگوں نے اظہار خیال کیا، اور روزگار کے مواقع نہیں ہیں۔ ساہنی نے کہا کہ روزگار کی شرح اب تک کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں بحران بی جے پی کے زیر کنٹرول انتظامیہ اور مرکز میں بی جے پی حکومت کی سیاسی نااہلی، معاشی مسائل اور اس سمت میں کوششوں کی کمی کی وجہ سے تعلیمی اور صنعتی انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ساحل ڈوگرہ، وارڈ صدر، وارڈ نمبر۔ 3 نے کہا کہ لوگ بے صبری سے انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں اور ایک منتخب حکومت کی شدت سے خواہش رکھتے ہیں، تاکہ فیصلہ سازی میں ان کی نمائندگی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان مسائل سے نبردآزما ہیں اور ان کے پاس اس وقت صرف ایک ہی امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک منتخب حکومت حاصل کر سکیں تاکہ وہ اپنی بات کہ سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا