جموں میںکئی وفود نے کھٹانہ سے ملاقات کی

0
0

کہا ایل جی طویل مدتی رہائشیوں کو بے دخل کرنے سے پہلے بحالی کے منصوبوں پر غور کریں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، غلام علی کھٹانہ نے جمعرات کو جموں میں کئی وفود سے ملاقات کی۔ایسے ہی ایک وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکام ڈرگ مافیا کے خلاف سخت جا رہے ہیں کیونکہ نشہ کی لت ہمارے ملک کے نوجوانوں کو خراب کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نشہ آور اشیاء کی لت تمام مذاہب کی اخلاقیات کے خلاف ہے اور نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے اخلاقی تعلیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور بدسلوکی کو روکنے کے لیے جاری کوششوں میں کسی بے گناہ کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا بلکہ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ایک اور وفد کو سننے کے بعد انہوں نے کئی دہائیوں سے زمین کے ایک ٹکڑے پر رہنے والے قبائلیوں کی بے دخلی پر تشویش کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر پر زور دیا کہ وہ طویل مدتی رہائشیوں کو بے دخل کرنے سے پہلے بحالی کے منصوبوں پر غور کریں۔
انہوں نے کہاکہ ان میں سے بہت سے رہائشی کئی دہائیوں سے اس علاقے میں رہ رہے ہیں اور ان کا ذریعہ معاش ان کے مویشیوں سے حاصل ہوتا ہے جو کہ مقامی معیشت اور روزگار کے لیے بھی بہت اہم ہے۔اس دوران کنجوانی-نروال کے علاقے کے ایک اور وفد نے، جس میں مقامی سرکردہ شخصیات شامل تھیں، ایم پی کھٹانہ سے ملاقات کی اور سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبوں کی وجہ سے درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔وہیںایم پی کھٹانہ نے اس مسئلہ کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ معاوضہ اور راحت کے لئے اٹھانے کا یقین دلایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا