جموں کی تجارت تباہی کے دہانے پر ہے ،اورپھر نئے ٹیکسوں کی بھرمار
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انٹرنیشنل گجر مہاسبھا نے جموں بند کال کی حمایت کی ۔ ریاست کے لوگوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے خلاف مختلف تنظیموں بالخصوص مشن سٹیٹ ہڈ چیمبر کی طرف سے دی گئی بندکال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جموں کی ہنگامی میٹنگ ہوئی۔ نئے ٹیکسوں کی وجہ سے ایسے وقت میں جب جموں کی تجارت تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہر گھرانہ ٹیکسوں کے بوجھ سے دباؤ میں ہے۔ قاضی عمران جے ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے، زین دین کھٹانہ بکروال متحدہ محاذ نے بندکال کی حمایت کی اور ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کو تمام کالے قوانین واپس لینے پر مجبور کرنے کے لیے بندکال کو کامیاب بنائیں۔