جموں شہر کے مضافاتی علاقے میں تلاشی آپریشن

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے مجین علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاش آپریشن شروع کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس او جی جموں اور سی آر پی ایف نے مجین جنگلی علاقے کو محاصرے لے کر گھر گھر تلاشی لی۔ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔بتادیں کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ امسال 29جون سے سالانہ امر ناتھ جی یاترا شروع ہو رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا