جموں شہر میں بجلی کٹوتی !

0
0

جیسے جیسے موسم سرما اپنے رنگ دکھا رہا ہے ویسے ویسے جموں شہرسے لیکر یوٹی بھر کے طو؛ و ارض میں محکمہ بجلی پر شرم تم کو مگر نہیں آتی والا فورمولہ سیٹ ہورہا ہے ۔برسات بھی نہیں ہو رہی ہے اور اس وقت کہیں سے بھی راحت کی بات نہیں ہے ۔سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر اور ناجانے کس کس طرح کی ٹیکنالوجیاں سامنے آچکی ہیں لیکن اس سب کے پیچھے بجلی ہی خاص طاقت ہے اور اس مشکل کے دور میں محکمہ بجلی خوب سرخیوں میں ہے کیونکہ ایک جانب بجلی کی نجکاری اور دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور کئی کئی گھنٹوں تک منہ نہ دکھانا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔محکمہ بجلی کو چاہئے کہ اپنے صارفین کو جہاں موٹے موٹے بل تھما دئے جاتے ہیں ،وہیں صارفین کو بجلی کی معقول سپلائی فراہم کی جائے تاکہ ہر سو خوف کے ماحول میں بیچاری عوام راحت کی سانس لے سکے۔ شہروں میں بڑھتی آبادی کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں ،شور شرابا ہے اور گرمی میں دیہات کے مد مقابل اضافہ ہے لیکن بجلی کی کٹوتی باعث مصیبت بن چکی ہے ۔دیہی ،دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات میں کئی کئی روز تک بجلی کا منہ دیکھنا نصیب میں نہیں ہوتا کیونکہ ذرا سی ہوا کیا چلی ،بادل کیا آئے کہ بجلی غائب ہو جاتی ہے اور برسات،آندھی ہونے کے بعد یہ سلسلہ کئی دنوں تک بنا رہتا ہے اور مہینے کے آخر میں ایک موٹا سی رقم پر مبنی بل تھما دیا جاتا ہے جس کو بھرنے کی آخری تاریخ وغیرہ خصوصیت کے ساتھ اس بل پر درج ہوتی ہیں۔وہیں بجلی کی نجکاری کو لیکر کئی طرح کے شبہات عوام اور بالخصوص محکمہ میں کام کر رہے عارضی ملازمین میں پائے جاتے ہیں۔عوام اس بات کو لیکر سوچ میں ہے کہ نہ جانے اب کتنے بل ادا کرنے ہونگے اور ذرا سی کوتاہی برتنے میں کیا سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔وہیں محکمہ میں کام کر رہے عارضی ملازمین اس بات کو لیکر پریشان ہیں کہ نہ جانے نجکاری کے بعد ہمیں گھر کا راستہ نہ دکھا دیا جائے ۔اسلئے محکمہ بجلی کو چاہئے کہ عوام اور ملازمین کے شبہات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین پر نگاہ کرم کرتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے گریز کی جائے اور ان سردی کے ایام میں بجلی کی معقول سپلائی فراہم کی جائے کیونکہ پانی کا دارومدار بھی بجلی پر ہی ہے جہاں بجلی آنے پر پانی کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ،تاکہ عوام کو راحت کی سانس نصیب ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا