جموں :شہر میںصفائی ستھرائی کا فقدان!

0
139

اب جب کہ ملک کے عام انتخابات قریب سے قریب تر ہیںلیکن جموں وکشمیر میں حدبندی کے بعد پہلے عام انتخابات ہیں جوں جوں الیکشن کی تواریخ قریب آرہی ہیں عوام کی ترقی کے مدعے غائب ہوتے جارہے ہیں مجموعی اعتبارسے حسب سابق نفرتیں مدعوں پر ترجیح پارہی ہیں اس سلسلے کو توڑنے کے لئے عوام کو اہم کردار اداکرنے کی ضرورت ہے عوام جب تک اپنے مسائل کو لیکر خود اقدامات نہیں کرے تب تک سیاست دار اپنی روٹی سیکنے کے لئے عوامی استحصال کرتے رہے گے خیر جموں و کشمیر کا ضلع جموں اب بھی گندگی کے ڈھیڑوں کو جھیل رہا ہے ۔جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جموں کو صاف و شفاف اور سر سبز بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات بھی اٹھائے گئے لیکن پھر بھی جموں شہر ملک کے گندے شہروں میں شامل ابھی تک ہے جو جموں کی عوام کیلئے مایوسی کا سبب بناہے ۔اس سلسلے میںجموں میونسپل کارپوریشن انفرادی اور مشینی قوت صفائی ستھرائی کے معاملے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے لیکن اس ادارے کو ابھی بہت سارے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جموں اسمارٹ سٹی کا کام کاج مکمل ہونے کو ہے لیکن جموں شہر کے راستوں کے کوڑے کے ڈھیر ، آب نکاسی کا نہ ہونا ، آوارہ کتوں کی بھرمار جیسے مدعے ابھی جوں کے توں ہیں ۔آب نکاسی نظام کا نہ ہونا ہے زرا سی بارش ہونے پر جموں شہر کے اسمارٹ سٹی کی تمام تصویر الودہ کردیتا ہے ۔شہر کے قرب و جواب والے علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر موجودہ جموں مونسپل کارپوریشن کے کام کاج پر سوال اٹھاتا ہے ہر آئے روز اخباروں کی زینت جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس تکمیل کی خبریں مل جاتی ہے لیکن جموں واسیوں کوچاہئے کم آز کم اس صدی میں گندگی سے سفرائی ستھرائی تک کا سفر کرنے کا الیکشن کا مدعا بنانے میں اہم رو ل ادا کریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا