48 منصوبے مکمل، باقی 20 تکمیل کے قریب: سی ای او جے ایس سی ایل راہل یادو
اویناش آزاد
جموں؍؍جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) جون 2024 میں اپنی آخری ڈیڈ لائین مکمل کررہی ہے کیونکہ اسکیم کے تحت کل 68 پروجیکٹوں میں سے 48 مکمل ہو چکے ہیں اور باقی 20 پروجیکٹ بھی تکمیل کے قریب ہیں۔جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے کمشنر راہول یادو، جو جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای او بھی ہیں، نے کہاکہ تمام پروجیکٹ جون 2024 کے بجائے مارچ 2024 تک مکمل ہو جائیں گے جو کہ اس منصوبے کی ملک کی آخری تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 68 میں سے 48 پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پراجیکٹس تکمیل کے قریب ہیں۔دریں اثنا، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کے رکن بنوئے وسام نے ایوان بالا کو مطلع کیا کہ حکومت ہند نے 25 جون 2015 کو اسمارٹ سٹیز مشن (SCM) کا آغاز کیا تھا۔جنوری 2016 سے جون 2018 تک مقابلے کے 4 راؤنڈز کے ذریعے 100 اسمارٹ شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 100 اسمارٹ شہروں کی فہرست کو چیلنج کے عمل کے مختلف راؤنڈز میں منتخب کیا گیا تھا۔ 27 نومبر 2023 تک، 78,749.88 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جس میں سے 71,135.70 کروڑ روپے (90فیصد)استعمال کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ27 نومبر 2023 تک تقریباً 1,71,224 روپے مالیت کے 7,959 منصوبوں میں ورک آرڈر جاری کیے گئے ہیںاور 6,271 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسمارٹ سٹی مشن (ایس سی ایم) کے تحت، جے ایس سی ایل کو مرکزی حکومت نے 317.50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں، تاہم، اب تک 269.29 روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ایس سی ایم کے تحت سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل ) کو 269.29 کروڑ روپے دئے گئے اور اب تک231.75کروڑ روپے حکام نے استعمال کیے ہیں۔