کانگرس کے سینئرلیڈر رمن بھلہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ہوئے شریک
نمائندہ لازوال
پونچھ؍؍رائے پور ستواری میں جموں کشمیر یو ٹی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا اہتمام جموں کشمیر یو ٹی یوتھ پاور لفٹنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا تعلق ’’آئی پی ایف‘‘یعنی کہ انڈین پاور لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ ہے جس کا اہم مقصد یوتھ کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہترین موقع فراہم کرنا ہے۔ واضع رہے منعقدہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے جموں کشمیر یو ٹی یوتھ پاور لفٹنگ ایسو سی ایشن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ سابق ریاستی وزیر رمن بھلا شریک ہوئے۔ اس دوران نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر یو ٹی یوتھ پاور لفٹنگ ایسو سی ایشن نے اس ٹی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے ذریعہ نوجوان کھلاڑیوں کو آنے والے کھیل مقابلوں میں بہترین صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع فراہم کیا گیا جس کے لیے وہ ان کے مشکور ہیں۔ اس سلیکشن ٹرائل میں کئی کھلاڑیوں نے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والے کھیل مقابلوں کے لئے اپنی تیاری بھی دکھائی۔ غور طلب رہے جموں کشمیر یو ٹی یوتھ پاور لفٹنگ ایسو سی ایشن کی تحت ہرسال کھیلوں سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہتے ہے۔ جس کے زیر اہتمام بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ بھی مہیا کرایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر یو ٹی یوتھ پاور لفٹنگ ایسو سی ایشن کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے کہ وہ یو ٹی جموں کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی بری لت سے دور رکھنے کے لیے انہیں کھیل کود کی جانب راغب کریں تاکہ یوتھ کا ایک بہتر مستقبل ممکن ہوسکے۔