جموں توی گالف کورس نے ویمن پوٹنگ کمپیٹیشن 2022 کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں توی گالف کورس (جے ٹی جی سی)، سدھرا نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں کے اشتراک سے آج جموں میں خواتین گالفرز میں مسابقتی جذبے کو ابھارنے کے لیے "ویمن پوٹنگ کمپیٹیشن” کا انعقاد کیا۔خواتین کھلاڑیوں کی اچھی خاصی تعداد نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا۔انکیتا سورو سیٹھی نے کچھ زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا اور ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ سنائینا گپتا رنر اپ رہیں۔ تیسرا مقام انوشی رشی نے حاصل کیا۔جوائنٹ ڈائرکٹر ٹورازم جموں، سنائینا شرما جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں، نے کہا، ‘مقابلے کا انعقاد خواتین کھلاڑیوں کو گولف کی طرف راغب کرنے اور جموں و کشمیر کی خواتین میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک اختراعی طریقہ ہے۔ جموں توی گالف کورس کے سکریٹری مناو گپتا نے پریس کو بتایا کہ ‘جموں میں گالف کے کھیل کو مقبول بنانے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے گئے ہیں اور اسی یا اس سے زیادہ پیمانے کے ایسے ایونٹس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے گا۔’نیشنل گالف اکیڈمی آف انڈیا (این جی اے آئی) کے سرٹیفائیڈ پروفیشنل کوچ، روہت گپتا اور کئی کھیل سے محبت کرنے والے اس موقع پر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا