جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کومنظوری

0
0

اوبی سی کے ریزرویشن کو یقینی بنانے کیلئے انتظامی کونسل کااہم قدم
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 میں ترمیم کرنے کی منظوری دی تاکہ اِس نچلی سطح کے جمہوری اِدارے میں اوبی سی کے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے لئے ایکٹ میں اوبی سی زُمرے کو شامل کیا جاسکے۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اورلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری نے شرکت کی۔اِس سے قبل جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ ( ترمیمی) بِل 2023 کا مسودہ وزارتِ داخلہ کو پیش کیا گیا تھا اور وزارتِ داخلہ کے طرف سے اُٹھائے گئے مشاہدات کا جائزہ لے کرجموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ ( ترمیمی) بِل کے نظر ثانی شدہ مسودے میں ضروری ترامیم شامل کی گئی تھی۔ ترمیمی بل میں دیگر پسماندہ طبقات کی خاطر ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے او بی سی کی تعریف کو شامل کرنے، حلقہ پنچایت کی رُکنیت سے نااہل قرار دینے کے طریقہ کار کی وضاحت ،سرپنچ، نائب سرپنچ اور پنچ کو سرکار کی جانب سے معطل کرنے اور ہٹانے کی تجویز ہے۔ اِس میں سٹیٹ الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کو ہٹانے کے طریقہ کار اور خدمات کی شرائط کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔مجوزہ ترامیم کا مقصد جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کو پی آر آئی کے کام کاج میں شفافیت کو یقینی بنانا، آئینی صف بندی اور دیگر ریاستوں میں طریقوں کے ساتھ مطابقت کو یقینی بنانا ہے جہاں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے علاوہ او بی سی کو ریزرویشن فراہم کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا