کہا نباتات اور حیوانات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور پانی اور دیگر قدرتی وسائل کو آلودہ ہونے سے روکا جائے
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی کان کنی پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔اُنہوں نے اِقتصادی ترقی اور عوامی اثاثوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے معدنی وسائل کے اِستعمال میں شفافیت اور جوابدہی پربھی زور دیا۔
https://dipr.jk.gov.in/Prnv?n=10712
اُنہوں نے سول سیکرٹریٹ میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ معدنی بلاکس مختص کرتے وقت ماحولیاتی مسائل کو ترجیح دی جائے ، نباتات اور حیوانات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور پانی اور دیگر قدرتی وسائل کو آلودہ ہونے سے روکا جائے۔
سریندر کمار چودھری نے کہا کہ حکومت کان کنی کے ذمہ دارانہ طریقوں کے لئے پُرعزم ہے جو اِقتصادی ترقی کو ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ متوازن کرتی ہے۔نائب وزیرا علیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ غیر قانونی کان کنی پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے کے نباتات اور حیوانات کے تحفظ کے ساتھ ماحولیات کاتحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح اور اوّلین مقصد ہے۔اُنہوں نے معدنی وسائل کے اِنتظام میں کشادگی اور ذمہ داری کو برقرار رکھنے کے لئے شفافیت اورجوابدہی پر زور دیا۔
اُنہوں نے ہدایت دی کہ قدرتی وسائل کے تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوششیں شروع کی جائیں۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت موجودہ قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط کے مطابق ماحولیات سے متعلق پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔نائب وزیر اعلیٰ کا کان کنی کے ذمہ دارانہ طریقوں پر زور دینا جموں وکشمیر کے دیرپا ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم کوواضح کرتا ہے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اِنڈسٹریز ، ڈائریکٹر مائننگ ، ایم ڈی جے کے منرلزاور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔