جموںوکشمیر محکمہ سیاحت نے ممبئی میں تین روزہ آئی آئی ٹی ایم میں شرکت کی

0
0

مہاراشٹر کی ٹریول ٹریڈ کمیونٹی جموں و کشمیر کے آف بیٹ اور کم معروف مقامات کو فروغ دینے کے لئے بے چین
لازوال ڈیسک

ممبئی؍؍جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے 12 ؍اکتوبر 2023 ء سے یہاں نہرو سینٹر ورلی میں منعقدہ تین روزہ اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریول مارٹ (آئی آئی ٹی ایم) ممبئی میں حصہ لیا جس میں جموں و کشمیر کی مختلف سیاحتی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔محکمہ سیاحت کی نمائندگی سی اِی او پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی طارق حسین نے کی۔ ٹورسٹ آفیسر ممبئی بشیر احمد وانی کے علاوہ جموں و کشمیر کے مختلف سیاحتی شراکت داروں اور ٹریول ٹریڈ آپریٹروں نے بھی ٹریول مارٹ میں شرکت کی۔مارٹ میں جموں و کشمیر پویلین میں شراکت داروں اور مختلف ریاستوں کے نمائندوں نے جموںوکشمیر کی مختلف سیاحتی مصنوعات کے بارے میںمعلومات حاصل کیں۔ٹریول مارٹ کے موقعہ پر مہاراشٹر میں مقیم کچھ ممتاز ٹریول ٹریڈ گروپوں نے جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحتی نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جنہوں نے اُنہیں سیاحت کے وسیع امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم آئی سی اِی ، گالف اور فلم ٹوراِزم کو فروغ دینے کا یقین دِلایا۔ٹریڈ گروپوں نے جموں و کشمیر میں ہر قسم کے سیاحوں کو راغب کرنے اور مدد فراہم کرنے میں گہری دلچسپی لینے کے لئے ایل جی اِنتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی بھی تعریف کی۔مہاراشٹر کی ٹریول ٹریڈ کمیونٹی جموں و کشمیر کے آف بیٹ اور کم معروف مقامات کو فروغ دینے کے لئے بے چین ہے کیوں کہ محکمہ سیاحت ایسے تمام مقامات کی نشاندہی کرنے کے عمل میں ہے جن میں سیاحتی اِمکانات ہیں لیکن پوشیدہ ہیں، جن میں سے پہلی مثال میں 75 آف بیٹ مقامات، 75 نئے ٹریک کے علاوہ300 دیگر مقامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ گزشتہ برس جموں و کشمیر سیاحت نے 1.88 کروڑ سے زیادہ سیاحوں کو حاصل کرکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے اور اِس برس پہلے 7 مہینوں میں تقریباً 1.33 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کے قدرت نظاروں کا لطف اُٹھایا تھا اور آنے والے مہینوں میں مزید سیاحوں کی آمد کے لئے کوشاں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا