جموں:آئی ای سی وین پنچایت پھنڈر بلاک میراں صاحب پہنچی

0
0

شرکاء نے وِکست بھارت عہد لیا، اور اس مقصد کیلئے اپنی وابستگی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
جموں//جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر، ودیا موتن، ڈی ڈی سی ممبر میراںصاحب اور پروفیسر گارو کی قیادت میں سوگت کمیٹی اور پی آر آئی کے اراکین کے پرتپاک استقبال کے درمیان ایک خصوصی وین آج پنچایت پھنڈر بلاک میران صاحب پہنچی۔وین نے وزیر اعظم کا ایک ویڈیو پیغام دکھایا، جس میں انہوں نے لوگوں سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔ تقریب میں موجود لوگوں نے وِکست بھارت سنکلپ لیا، اور اس مقصد کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔وہیںیاترا کے استقبال کے بعد طلباء کی جانب سے شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی جنہوں نے گانوں، رقصوں، کھیلوں کے پروگراموں اور اسکٹس کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ حاضرین نے نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کو سراہا اور تالیوں سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے ایک ہیلتھ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں لوگوں کو ٹی بی اور این سی ڈی کی مفت سکریننگ کی گئی۔ استفادہ کنندگان میں آیوشمان کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی گئیں۔وہیںلائن ڈپارٹمنٹس کے نمائندوں نے عوامی بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لوگوں میں پمفلٹ اور بروشرز بھی تقسیم کیے اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا