جمعیت علما ہند بھی متنازع شہریت بل کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر آوازیں اٹھ رہی ہیں اور احتجاجات بھی ہو رہے ہیں۔مسلمانانِ ہند کے نمائندہ ادارہ جمعیت علما ہند نے بھی اس بل کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعیت کا کہنا ہے کہ یہ بل آئین کے بنیادی ڈھانچوں کے خلاف ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعیت کا یہ اعلان مسلم لیگ کے اعلان کے بعد آیا۔جمعیت سپریم کورٹ سے اس بل کو رد کرنے کا مطالبہ کرے گی۔جمعیت پہلے سے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے یہ کہتی رہی ہے کہ چاہے این آر سی ہو یا سی اے بی ہو انکی بنیادمذہب نہیں ہونی چاہیے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق معیت کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے موہن بھاگوت کے سامنے بھی اس مسئلہ کو اٹھایا تھا۔اسی طرح جمعیت علما ہند کا دوسرا گروہ جس کی قیادت محمود مدنی کرتے ہیں وہ بھی ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کر چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا