"مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر اور قاری عبدالرشید حمیدی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز "
لازوال ویب ڈیسک
پربھنی: جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ کےآئندہ ٹرم کے لئے آج 23/ستمبر 2024بروز پیر دوپہر2/بجے گولڈن فنکشن ہال پربھنی میں انتخابی اجلاس حافظ مسعوداحمدحسامی صاحب کارگزار صدر جمعیت علماء مہاراشٹر کی صدارت میں منعقد ہوا مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر اور مولانا محمد اشتیاق صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء مہاراشٹر کی نگرانی و سربراہی میں یہ انتخاب نہایت خوشگوار انداز میں ہوا، ارکان منتظمہ مرہٹواڑہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے ،
http://jumaharashtra.com/
مفتی حفیظ اللہ صاحب نے کہا کہ وطن عزیز میں ملت کی نمائندہ تنظیم’’ جمعیۃعلماء ہند‘‘ اپنی تابناک ماضی کے ایک سو پانچ سال پورےکرچکی ہے،جمعیت علماء ہند کی ملت اسلامیہ کے لئے ناقابل فراموش طویل جدوجھد اور قربانیوں کو بیان کیا نیز آپ نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند مسلمانان ہند کی ایسی واحد جماعت ہے، جس کے اکابر علماء کرام انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے اٹھ کھڑے ہوئے،ملک کے طول وعرض میں انگریزی سامراج کے خلاف رائے عامہ کو بیدارکیا، اس کے بانیان کاآزادی سے پہلے اورآزادی کے بعد ملک کی تعمیر و تشکیل میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے،
الحمدللہ اس جماعت کوامیرالھندقائدملت حضرت مولانا سید ارشد مدنی جید عالم دین، صاحب فراست،بے باک، بے خوف اور نڈر قائد کی سرپرستی وسربراہی حاصل ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ مسلم قیادت پر بحرانی کیفیت کی دبیزچادریں پڑی ہیں،وہ نہایت جرأت مندی کے ساتھ ملک و ملت کے مسائل پر اپنا نظریہ پیش کرتے ہیں،
آپ نے مزید کہاکہ یہ جماعت دستوری جماعت ہے اس کے انتخابات بھی مکمل دستور کے بنیاد پر ہوتے ہیں ،آپ نے تمام ارکان منتظمہ مرہٹواڑہ سے درخواست کی کہ وہ اس انتخابی عمل کی کاروائی کے جو اصول و قواعد اور ضوابط ہیں ان کا لحاظ کرتے ہوئے مکمل تعاون دیں گے ،
اس کے بعد صدر محترم کی اجازت سے انتخابی کاروائی شروع ہوئی، سب سے پہلے عہدہ صدارت کے لئے مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی کو چھٹی مرتبہ اراکین منتظمہ کے اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ، جبکہ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر جناب قاری عبدالرشید حمیدی دوسری بار فائز ہوئے،نائب صدر اول کے لئے مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی بار منتخب ہوئے ،دیگر نائب صدور میں حافظ عبد العظیم اورنگ آباد ،الحاج حافظ عبد الحفیظ صاحب ناندیڑ ، حافظ سید عبیدفیضی صاحب ہنگولی، منتخب ہوئے ،جبکہ مولانا عیسیٰ خان کاشفی جالنہ خازن کے عہدے پر فائز ہوئے ، جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر قاری اسرائیل لاتور ،مولانا محمد شاھداشاعتی پربھنی منور صدیقی اورنگ آباد ، محسن خان ہنگولی، اور سیمع الدین مشائخ عثمان آباد کو اتفاق رائے سے منتخب ہوئے ،
اخیر میں صدر صدر اجلاس حافظ مسعود حسامی ناگپور نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور آپ نے کہا کہ عہدہ اور منصب اصل نہیں ہے بلکہ کام بنیادی حیثیت رکھتا ہے خدا تعالٰیٰ کے نزدیک کام اور دین اسلام کے لئے جدوجھد کرنے والے کا مقام ہے ، اس لئے ہمیں جمعیت علماء ہند کے پلیٹ فارم سے جو کام اور خدمت کرنے کا موقع ملا ہے اسے غنیمت سمجھیں اور مل جل کر اور ایک دوسرے کا معاون بن کرجمعیت علماء کے اعلیٰ اور عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے للہیت کے ساتھ اللہ کے بندوں کی خدمت کرے، اخیر میں آپ تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیااورحضرت مولانااشتیاق احمدصاحب قاسمی نائب صدرجمعیۃ علماءمہاراشٹرکی دعا پر انتخابی اجلاس تکمیل پزیرہوا،
اس سے پہلے جلسہ کاآغاز مولانا عبد القدوس صاحب ملی کی تلاوت قران سےہوابعدہ نعت نبوی پربھنی شہر کے مشہور نعت خواں قاری عرفان اللہ خان صاحب نےبہت خوش الحانی کے ساتھ پڑھی، جبکہ جلسہ کی نظامت قاری عبدالرشید حمیدی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مرہٹواڑہ نے احسن طریقہ سے انجام دی، جلسہ میں پربھنی ، اورنگ آباد ، جالنہ ،ناندیڑ ، لاتور عثمان آباد ہنگولی اور ان کے اطراف کے مقامات کے ارکان منتظمہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی جس کی وجہ سے گولڈن فنکشن ہال پربھنی کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، مقامی جمعیۃعلماء کےارکان نے مہمانوں کی ضیافت ودیگرانتظامات کا معقول نظم کیا
اسطرح کا پریس نوٹ قاری عبدالرشید حمیدی جنرل سیکریٹری جمعیۃعلماء مرہٹواڑہ نےجاری کی