غلام قادر بیدار
چرارشریف ؍؍ برصغیر ایشیاء کی نامور علمی وروحانی ہستی اور جموں وکشمیر کے مشہور اولیاء اللہ جناب حضرت شیخ العالم رحمۃ کی زیارت گاہ کے احاطے میں موجود تاریخی اہمیت کی حامل خانقاہ ریشیہ اویسیہ چرارشریف میں ہفتہ وار جمعہ اجتماع کے بعد خصوصی طور نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔وہیںمیر واعظ بعقہ عالیہ چرارشریف مولانا امیر الدین شاہ کی قیادتمیں نماز استسقاء باجماعت ادا کی گئی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھئے گئے۔وہیں موجود سینکڑوں حاضرین اشکبار نگاہوں سے بارگاہ الہی میں دست بستہ ہوگئے اور اجتماعی طور درپیش موسمی مشکلات اور خشک سالی سے پیدا شدہ پریشانی سے نجات کے طلبگار ہوکر پورے خطے میں سرنو شادابی قائم کرنے کی دعائیں مانگتے رہے۔