ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی کے تحصیل کی تمام تحصیل وبلاک ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ تمام جامع مساجد میں جشن میلاد النبی ؐبڑے مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ نورانی عید گاہ منڈی میں زیر صدارت حضرت مولاناسید شاہد بخاری زیر قیادت سید پیر فاروق حسین بخارہ جہاں پر کشمیر سے اے ہوے عالم دین اور دیگر شعاء نے خطاب کیا۔ مرکزی جامع مسجد منڈی کے امام وخطیب مولاناسید فاضل حسین شاہ رضوی کی نگرانی میں جلوس محمدی کا اہتمام کیاگیا۔ صبح نوبجے تاساڑے گیارہ بجے مرکزی جامع مسجد میں نعت رسول مقبول ص اور علماء کرام کے بیانات پر مبنی پروگرام منعقد ہوا۔ قریب بارہ بجے جلوس محمدی کی روانگی سے قبل مین چوک منڈی میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز،کیاگیا۔جس کے بعد نعت رسول ص اور پروگرام کے صدر کی استقبالیہ بات سے کیاگیا۔ جبکہ پرچم کشائی اور ترانہ پیش کیاگیا۔ جس کے بعد مولانا جاوید احمد فیضی کے بیان کے بعد جلوس محمدی ہسپتال منڈی تک پہنچاجہاں پر قریب ایک ایک گھنٹہ پروگرام چلا۔جس میں کشمیر سے مقرر خصوصی حضرت مولانا محمود نقشبندی لار شریف وانگت،کا خطاب ہوا۔جس کے بعد جلوس محممدی قدیم عیدگاہ منڈی پہونچاجہاں نماز ظہر کے بعد پروگرام کے صدر مولانامقصود احمد نعیمی کا خطبہ صدارت ہوا۔ اس دوران جماعت رضاے مصطفی منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ نے تمام علماء کرام عوام انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ اداکیا۔ پروگرام زیر صدارت مولانامقصود احمد نعیمی مقرر خصوصی مولانامحمود نقشبندی وانگت لار شریف کشمیر مولاناجاویدنوری مولانامحمد عارف امام خطیب بائیلہ مولانامحمد عارف سیکلو مولانامشتاق احمد قادری اڑائی مولانامحمد فرید اڑائی مولانامحمد رفیق امام وخطیب جامع مسجد چکراڑامولانامحمد اکرم اڑائی مولاناریاض احمد رضا مولاناخلیل احمد ساتھرہ مولاناشبیر احمد مولانابشارت حسین منڈی مولانامحمد عرفان منڈی حافظ محمد اعجاز، مولاناجاوید فیضی،مولانامحمد عرفان شاعر اسلام شکیل مینائی یوپی مدثر حسین بٹوت جماعت رضاے مصطفے منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ یوتھ جماعت رضائے مصطفی منڈی قمر علی جنرل سیکرٹری حاجی غلام عباس ہمدانی،صدر دین چک،عبدالحق گریستو غلام محمد گنائی وجملہ اراکین جماعت رضائے مصطفی منڈی ویوتھ جماعت رضائے مصطفی منڈی زیر قیادت سید محمد امین شاہ زیر نگرانی امام وخطیب حضرت مولاناسید فاضل حسین رضوی اختتام کو پہونچا۔ اور دعاکے بعد تبرکات بھی تقسیم کیاگیا۔