جماعت اہل سنت صوبہ جموں (رجسٹرڈ) کے مطالبات میں نمایاں پیش رفت

0
0

مدرسہ بورڈ کی تخیلقی کمیٹی میں صوبہ جموں کے ماہرین کی نامزدگی خوش آئند
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍11 جنوری 2024 کو راج بھون جموں میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں (رجسٹرڈ) کا وفد مدرسہ بورڈ کاز پر تبادلہ خیالات کے سلسلہ میں لیفٹیننٹگورنر منوج سنہا سے جبکہ سول سکریٹریٹ جموں میں یہی وفدا یجوکیشن سکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا سے ملاقی ہوا جس میں موجودہ حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں مدرسہ بورڈ کی پیش رفت پر ایل جی انتظامیہ کی کدوکاوش کی سراہنا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے ہر دو صوبوں سے مدرسہ بورڈ کی تخلیقی کمیٹی میں ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ ریاست گیر سطح پر مدرسہ بورڈ کی تشکیل جموں وکشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے انداز اور یوپی بورڈ کی طرز پر جموں وکشمیر مدرسہ بورڈ کا قیام عمل اختیاری ہو۔ اس پر جماعت اہل سنت صوبہ جموں کی مجلس شوریٰ ومجلس عامہ قائدین زعماء ارباب علم ودانش دانشوران قوم وملت سربراہان مدارس اسلامیہ اور طلبہ وطالبات نے مدرسہ بورڈ کی تخیلقی کمیٹی میں صوبہ جموں کے ماہرین کی نامزدگی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے لیفٹیننٹگورنر منوج سنہا اور سکریڑی تعلیم ڈاکٹر پیوش سنگلا کی فوری مداخلت فوری عملی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح ایل جی انتظامیہ نے مدرسہ بورڈ کی تخلیقی کمیٹی میں کلیدی کردار ادا کرکے حکمت عملی کا مظاہرہ کیا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت جملہ توقعات کو جلد پورا کرکے مدرسہ بورڈ کا مژدہ جانفزا سنائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا