جماعت اسلامی ہند نظام آباد (تلنگانہ )کے زیراہتمام عیدملاپ تقریب

0
0

یواین آئی
حیدرآبادفرقہ پرستوں کی جانب سے ملک میں پھیلائی جانے والی بدامنی اور فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمہ کیلئے بین مذہبی تقاریبات کا کثرت سے انعقاد وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔جماعت اسلامی ہند کی جانب سے پورے ملک میں مختلف مواقعوں بالخصوص عیدین کے موقع پر عیدملاپ تقاریب کے ذریعہ مختلف مذاہب کے درمیان میں موجود دوری کو ختم کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گنگادھر معروف ادیب نے آج پریس کلب نظام آباد پر جماعت اسلامی ہند نظام آباد(تلنگانہ) کے زیراہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی ہند کی کھل کر ستائش کرتے ہوئے بتایاکہ مٹھی بھر فرقہ پرست ملک کی پُرامن فضاءکو مکدرکرتے ہوئے اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں جبکہ بھولی بھالی عوام ان کے نرغوں کا شکار ہورہی ہے ۔ملک میں مختلف مقامات پر قاتلانہ حملے ، عصمت دری کے ذریعہ ہندوستانی سیکولر عوام کاجینا دوبھر کیاجارہاہے ایسے حالات میں تمام ہی مذاہب کے سیکولر ذہن افراد کاایک پلاٹ فارم پرجمع ہونا نہایت ہی ضروری ہے ۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 26جون 2018ءبروز منگل 7-30بجے شام بمقام راجیو گاندھی آڈیٹوریم خلیل واڑی نظام آباد میں منعقد ہونے والے عیدملاپ تقریب میں تمام مذاہب کے دانشوران اورنمائندوں کومدعو کیاجارہاہے جہاں امن بھائی چارگی اور اتحاد کے عنوانات پر خطابات ہوں گے ۔ انہوں نے تمام ہی مذاہب کے افراد کو کثیرتعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس موقع پر جناب احمدعبدالحلیم ناظم جماعت اسلامی ہند نظام آباد اربن، جناب خواجہ فہیم اللہ امیر مقامی احمدی بازار، جناب شیخ حسین دعوہ سکریٹری، جناب لکشمن،جناب سید رفیق، روپیش ریڈی ودیگر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا